اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی انجینئروں کا تیارکردہ ڈرون طیارہ "براق" قبائلی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پہلی بار استعمال کیا گیا-
اطلاعات کے مطابق پاکستانی ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان کے شوال علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف پہلا حملہ کیا جس میں کم سے کم تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے-
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد ہائی پروفائل تھے-
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کافی عرصے سے فوجی آپریشن میں شامل کرنے کے لئے ڈرون طیاروں کے حصول کا خواہاں تھا لیکن وہ صرف نگرانی کرنے والے ڈرون طیارے ہی خرید سکا تھا- بنابرایں پاکستان نے دو ہزارنو سے ڈرون طیارے بنانے کے منصوبے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کرلیا تھا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲